ٹیسٹ اسٹیٹس نہ رکھنے والے ملک کے کرکٹر نے آئی سی سی پلیئرآف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا

مینز پلیئر آف دی منتھ کیلیے پاکستان کے شاہین آفریدی اور نمیبیا کے گیرہاڈ ایراسمس کی بھی نامزدگی ہوئی تھی

muhammad ali محمد علی منگل 14 مئی 2024 21:34

ٹیسٹ اسٹیٹس نہ رکھنے والے ملک کے کرکٹر نے آئی سی سی پلیئرآف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2024ء) ٹیسٹ اسٹیٹس نہ رکھنے والے ملک کے کرکٹر نے آئی سی سی پلیئرآف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق ہر ماہ کی طرح اس ماہ بھی آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ یعنی گزشتہ ماہ کے دوران سب سے بہترین کارکردگی دکھانے والے کرکٹر کے نام کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

عمومی طور پر ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ہی یہ اعزاز جیتنے میں کامیاب رہتے ہیں، تاہم اس مرتبہ ٹیسٹ اسٹیٹس نہ رکھنے والے متحدہ عرب امارات کے آل راونڈر محمد وسیم کو آئی سی سی مین پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلے میتھیوز آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔ ہیلے میتھیوز کو تیسری مرتبہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ متحدہ عرب امارات کے کپتان محمد وسیم آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قرار پانے والے پہلے اماراتی کرکٹر ہیں۔ واضح رہے کہ مینز پلیئر آف دی منتھ کیلیے پاکستان کے شاہین آفریدی اور نمیبیا کے گیرہاڈ ایراسمس کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔
وقت اشاعت : 14/05/2024 - 21:34:36