ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو سیمی فائنل میں نہیں دیکھ رہا ، برائن لارا

منگل 14 مئی 2024 22:33

برج ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کیسابق لیجنڈ برائن لارا نے ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کی پیشگوئی کردی ۔

(جاری ہے)

برائن لارا نے کہا کہ بھارت، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور افغانستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائیں گی جبکہ پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر جائے گا برائن لارا نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کو دیکھنا چاہتے ہیں اور ایسا ہی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو اچھا پرفارم کرنا چاہیے، ان کے پاس بہت سے ستارے ہیں اور جب وہ ایک ٹیم کے طور پر اکٹھے ہوتے ہیں تو وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 14/05/2024 - 22:33:03