بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ ففٹی پلس سکور کاویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

منگل 14 مئی 2024 22:50

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ ففٹی پلس سکورکاویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے آخری میچ میں بابر اعظم نے 42 بالوں پر 75 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مرتبہ ففٹی پلس سکور کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ ویرات کوہلی نے109 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اننگز میں38 ففٹی پلس سکور کئے جبکہ بابر اعظم نے 110اننگز میں 39ویں مرتبہ ففٹی پلس سکور کیا۔ ویرات کوہلی نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں صرف ایک ففٹی کو سنچری میں تبدیل کیا جبکہ بابر اعظم یہ کارنامہ تین مرتبہ انجام دے چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 14/05/2024 - 22:50:10