ایشین تائیکوانڈوچیمپئن شپ،پومزے ایونٹ کے اوور 30مقابلوں میں پاکستان نے برونزمیڈل جیت لیا

بدھ 15 مئی 2024 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ایشین تائیکوانڈوچیمپئن شپ کے پومزے ایونٹ کے اوور 30مقابلوں میں پاکستان نے برونزمیڈل جیت لیا۔ بدھ کو یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق ایونٹ میں ایران 8.182 پوائنٹس کے ساتھ گولڈمیڈل،ویتنام نے 7.630 کے ساتھ سلور،چایئنیز تائیپے 7.583 اور پاکستان 7.533پوائنٹس لے کر برونز میڈل کا حقدارٹھہرا۔سعودی عرب 7.299 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور بھارت کی ٹیم 6.349 پوائنٹ لے کر چھٹی پوزیشن پررہی۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے پومزے کوچ ماسٹر سیونگوہ چوئے (Master Seongoh Choi) نے قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپنے مدمقابل سخت حریفوں کیخلاف ہمارے کھلاڑیوں نے اپنی بھرپورصلاحیتوں کااستعمال کرتے ہوئے وکٹری اسٹینڈ پرجگہ بنائی ہے، مجھے اگلے مقابلوں میں بھی کھلاڑیوں سے اچھے نتائج کی توقع ہے۔ دریں اثنا پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر)راجہ وسیم احمد، سی ای او عمر سعیداور سیکریٹری جنرل مرتضی بنگش نے برونزمیڈل جیتنے پر قومی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔
وقت اشاعت : 15/05/2024 - 19:50:07