دفاعی چیمپئن لاہور سکندرز نے پاکستان ویل چیئرز چیمپئنز لیگ جیت لی

جمعہ 17 مئی 2024 21:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) پاکستان ویل چیئرز چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں لاہور سکندرز نےاعصاب شکن مقابلے کے بعد پشاور لائنزکو 2رنز سے شکست د ے کر دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا، ساجد خان کو آل راؤنڈر پرفارمنس پر مچل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گا ، گوہر آفریدی کی سنچری بھی رائیگاں گئی۔ تفصیلا ت کے مطابق پشاور لائنز ہدف کے ہدف کے تعاقب میں 6وکٹوں پر 217رنز بناسکی۔

اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز لیگ کے فیصلہ کن معرکہ میں لاہور سکندرزاور پشاور لائنز مدمقابل ہوئے۔ دفاعی چیمپئن لاہور سکندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 218رنز بنائے۔ ساجد نے 43گیندوں پر 86رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، ۔ محمد فضل 47، رفاقت حسین نے 27رنز بنائے جبکہ کپتان ذوالفقار سواتی نے دو، مثل خان، گوہر آفریدی اور قورم نے ایک، ایک وکٹ لی۔

(جاری ہے)

ہدف کے تعاقب میں پشاور لائنز چھ وکٹوں کے نقصان پر پر 217رنز بناسکی، گوہر آفریدی کی132رنز کی اننگز بھی پشاور کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکی۔ مثل خان 30اور عظمت شاہ24 رنز بناسکے جبکہ زوار خان نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ محمد فضل ، ساجد خان اور احسن نے ایک ایک وکٹ لی۔ ساجد خان کو آل راؤنڈر پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پشاور کے مثل خان279رنز بناکر چیمپئنز لیگ کے ٹاپ سکورر رہے جبکہ لاہور سکندرز کے محمد فیض اور زوار خان سب سے زیادہ 7،7وکٹیں لے کر فہرست میں ٹاپ پر رہے۔
وقت اشاعت : 17/05/2024 - 21:40:08