ٹی 20 ورلڈکپ ، اسٹاراسپورٹس ایک مرتبہ پھرپاکستانی ٹیم کی ٹرولنگ شروع کردی

ہفتہ 18 مئی 2024 20:16

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) ٹی20 ورلڈکپ سے قبل معروف بھارتی نشریاتی ادارے اسٹار اسپورٹس نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی شائقین کرکٹ اور فینز کو متوجہ کرنے کیلئے متنازع اشتہار بناڈالا۔اسٹار اسپورٹس نے گزشتہ روز ایک اشتہار جاری کیا جس میں ٹی20 ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکستوں کا مذاق بنایا گیا، 2007ورلڈکپ فائنل اور گروپ میچ، 2012، 2014، 2022 کی ہار پر ٹرول کیا گیا۔

(جاری ہے)

2021 میں پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے ملی کراری ہار کو اسپورٹس چینل اپنے اشتہار کی زینت بنانا بھول گیا۔چینل کی جانب سے جاری ویڈیو کے ایکس (ٹوئٹر)کے کیپشن میں لکھا کہ ایک عظیم لڑائی لوڈ ہورہی ہے، روہت الیون کی طرف سے پاکستان کو ایک ہار کا تحفہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں دیا جائے گا۔بھارتی ادارہ متعدد پاک بھارت میچز سے قبل موقع موقع کے نام سے اشتہار جاری کرتا رہا ہے تاہم سال 2021 میں ملکی بابر الیون کے ہاتھوں ملی 10 وکٹوں کی شکست کے بعد چینل نے یہ اشتہار نہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ سال 2023 ورلڈکپ کے دوران بھی اسٹار اسپورٹس نے موقع موقع طرز کا گانا ریلیز کیا تھا اور سانگ کو 8 کا انتظار نام دیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 18/05/2024 - 20:16:52

متعلقہ عنوان :