پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ پول اے کے میچ میں پاکستان ریلوے کرکٹ ٹیم کی شاندار جیت

ہفتہ 18 مئی 2024 23:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ زیرانتطام پاکستان کرکٹ بورڈ پول اے کے میچ میں پاکستان ریلوے کرکٹ ٹیم کی شاندار جیت کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔، انکم ٹیکس کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلی اننگز میں 329رنز بنائے جبکہ حمزہ نواز نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 94سکور کئے ۔پاکستان ریلوے کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 267رنز کا سکور کیاجبکہ محمد وقاص نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے سنچری سکور کی اورحمزہ نذر نے انکم ٹیکس کے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

(جاری ہے)

دوسری اننگز نے پاکستان ریلویز کے گیند بازوں نے بہترین گیند بازی کرتے ہوئے انکم ٹیکس کی ٹیم کو 129 رنز پر جلدی آئوٹ کر دیا اور پاکستان ریلوے کرکٹ ٹیم کو جیتنے کیلئے دوسری اننگز میں 194کا آسان ٹارگٹ ملا جو پاکستان ریلوے کرکٹ ٹیم نے 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔اس میں حمزہ نذر اور احسن بھٹی کپتان نے نصف سنچریاں سکور کرتے ہوئے ریلوے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔سمین اللہ گنڈا پور جنرل مینجر پاکستان ریلوے ،صدر پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈنے بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کو پانچ پانچ ہزار نقد انعام بھی دیئے۔
وقت اشاعت : 18/05/2024 - 23:26:52