سندھ سافٹ بال ٹیم کے ٹرائلز جمعہ کوہوں گے

ہفتہ 18 مئی 2024 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) بین الصوبائی خواتین سافٹ بال چیمپئن شپ کے لئے سندھ کی ٹیم کے ٹرائلز 24 مئی جمعہ کو ہوں گے۔سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ نے بتایا کہ سافٹ بال چیمپئن شپ 30 مئی سے یکم جون تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ کے ٹرائلز جمعہ کو سہ پہر 4 بجے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کی خواتین ونگ کی چیئرپرسن ڈاکٹر ہما ​​بخاری کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں تہمینہ آصف، محمد ناصر، شاہد آفتاب اور فراز اعجاز شامل ہیں، جس کے بعد فائنل ٹرائلز اور چیمپئن شپ کے تربیتی کیمپ کے لیے منتخب کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ میں سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے بین الصوبائی خواتین سافٹ بال چیمپئن شپ کی میزبانی ہم پر اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مذکورہ ایونٹ کو بھر پور انداز میں منعقد کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ یہ ایک یادگار اور مثالی چیمپئن شپ ہو۔عیسیٰ عبداللہ نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو رہائش، خوراک، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں سندھ کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔
وقت اشاعت : 18/05/2024 - 20:20:06

متعلقہ عنوان :