Fایشین لیجنڈز لیگ 27 مئی سے شروع ہوگی

ت*پاکستان اور بھارت کے درمیان لیگ میں کانٹے کا مقابلہ 29 مئی کو ہوگا

اتوار 19 مئی 2024 18:30

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) ایشین لیجنڈز لیگ میچز 27 مئی سے 31 مئی تک ہوں جس کے بعد ناک آوٹ میچز یکم جون سے شروع ہوں گے۔ ایشین لیجنڈز لیگ کا فائنل 4 جون کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ورلڈ اسپورٹس گروپ کے زیر اہتمام منعقدہ اس لیگ میں کرکٹ کھیلنے والے ممالک کی نمائندگی کرنے والی پانچ فرنچائز ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جنہیں انڈین رائلز، سری لنکن لائنز، بنگلہ دیش ٹائیگرز، پاکستان اسٹارز اور افغانستان پٹھان کے نام دیئے گئے ہیں۔

لیگ میں کانٹے کا مقابلہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 29 مئی کو ہوگا جس کا سب کو بے چینی سے انتظار ہے۔ ٹورنامنٹ کے نشریاتی حقوق سٹار سپورٹس نے حاصل کئے ہیں اس کا معاہدہ 2024 سے 2026 تک 3 سیزن کے لئے ہے۔ لیگ کمشنرچیتن شرما نے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایشین لیجنڈز لیگ کو دنیا بھر کے شائقین تک پہنچانے کے لیے سٹار سپورٹس کے ساتھ شراکت پر بے حد خوشی ہے۔
وقت اشاعت : 19/05/2024 - 18:30:43