پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے خوشخبری، پی ٹی وی نے ٹی۔20 ورلڈ کپ کے نشریاتی حقوق حاصل کرلئے

پیر 20 مئی 2024 00:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن(پی ٹی وی) کے منیجنگ ڈائریکٹر سید مبشر توقیر شاہ کی کاوشوں اور محنت کی وجہ سے اگلے ماہ ہونے والے ٹی۔20 ورلڈ کپ کے نشریاتی حقوق حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات و کرکٹ شائقین نے ایم ڈی پی ٹی وی کی خدمات کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

شائقین کرکٹ نے پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ٹی وی اسپورٹس پر پاکستان ٹیم کے تمام میچز اپنے اہل خانہ کے ساتھ دیکھنا پسند کریں گے اور پی ٹی وی کا پروگرام''گیم آن ہے''کرکٹ شائقین کے دل کی دھڑکن ہے۔

ایم ڈی پی ٹی وی سید مبشر توقیر شاہ نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے نشریاتی حقوق ملنے سے پاکستان میں کرکٹ کے شائقین پی ٹی وی پر ورلڈ کپ کے تمام میچز سے لطف اندوز ہوسکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کے نشریاتی حقوق حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا اور یہ بہت سے پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کے بعد ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام کرکٹ کو پسند کرتے ہیں اور ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/05/2024 - 00:20:05