میکسیمو گونزالز اور آندرس مولٹینی پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی لیون اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل

بدھ 22 مئی 2024 16:15

لیون د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) میکسیمو گونزالز اور آندرس مولٹینی پر مشتمل ارجنٹائن کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔ انہوں نے اے ٹی پی ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں حریف امریکی ٹینس کھلاڑی ایوان اور ان کے یوکرین کے جوڑی دار ڈینس پیٹرووچ مولچانوف کو شکست دی۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس میں جاری ہے۔میکسیمو گونزالز اور آندرس مولٹینی پر مشتمل ارجنٹائن کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے مینز ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایوان اور ڈینس پیٹرووچ مولچانوف کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔\932
وقت اشاعت : 22/05/2024 - 16:15:48

متعلقہ عنوان :