پولیس ٹریننگ کالج لاہور میں 4 روزہ سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب

فیصل آباد ریجن نے سپورٹس گالا میں سب سے زیادہ سکور حاصل کر کے ٹرافی اپنے نام کی

جمعہ 24 مئی 2024 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) پولیس ٹریننگ کالج لاہور میں 4 روزہ سپورٹس گالا مختلف کھیلوں کے دلچسپ مقابلوں کے بعد اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے ، پنجاب پولیس سپورٹس گالا کے آخری روز اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ بھر کی ریجنل ٹیموں نے شرکت کی۔پولیس کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب میں جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ریجن نے سپورٹس گالا میں سب سے زیادہ سکور حاصل کر کے ٹرافی اپنے نام کی۔ کمانڈنٹ ٹریننگ کالج لاہور محبوب اسلم کی طرف سے فیصل آباد ریجن کو ٹرافی کے ساتھ ایک لاکھ روپے کیش انعام بھی دیا گیا۔ ہر کھیل میں اول آنے والے کھلاڑیوں کو دس دس ہزار روپے کے کیش انعامات دئیے گئے۔کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور، محبوب اسلم للہ نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی قابلیت کو سراہا۔کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور، محبوب اسلم للہ نے کہاکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق پولیس کھلاڑیوں کی سرپرستی اور انہیں سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔
وقت اشاعت : 24/05/2024 - 20:55:16