13 ویں ایشین سٹائل کبڈی چمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی

ہفتہ 11 اپریل 2015 12:13

13 ویں ایشین سٹائل کبڈی چمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام 13 ویں ایشین سٹائل کبڈی چمپئن شپ مئی میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا سرور نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 17ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان ایئرفورس، پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز، پی او ایف واہ، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 11/04/2015 - 12:13:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :