چھٹا شمع گولڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ،خلیل کمپنی اور اقراء کلب نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

پیر 13 اپریل 2015 19:48

چھٹا شمع گولڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ،خلیل کمپنی اور اقراء کلب نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء ) چھٹا شمع گولڈ کپ T-20کرکٹ ٹورنامنٹ 2015ء خلیل کمپنی نے مثنیٰ کلب کو اور اقراء کلب نے عمر آباد شاہین کلب کو ہرا دیا۔جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں خلیل کمپنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنھائے ۔ طاہر خان نے 75رنز بنائے۔ مثنیٰ کلب کی طرف سے عاطف مجید نے تین اور حاشر فواد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری اننگز میں مثنیٰ کلب نے نو وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنائے۔ جلال احمد نے 56رنز بنائے۔

(جاری ہے)

خلیل کمپنی کی طرف سے عالم زیب نے دو، حنیف نے دو، اور مکرم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں عمر آباد شاہین کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے۔ ولید الرحمان نے 37رنز بنائے۔ اقراء کلب کی طرف سے عبد الرزاق اور عثمان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔اقراء کلب 19.2 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان 125 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ ناصر خان45 اور عثمانی مانی نے 32رنز بنائے۔ عمر آباد شاہین کلب کی طرف سے اسماعیل شاہ نے چار اور شیر داد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

وقت اشاعت : 13/04/2015 - 19:48:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :