اینٹیگا ٹیسٹ ،این بیل ،جو روٹ اور بین سٹوکس نے انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط کر دی

منگل 14 اپریل 2015 12:56

اینٹیگا ٹیسٹ ،این بیل ،جو روٹ اور بین سٹوکس نے انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط کر دی

اینٹیگا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14اپریل۔2015ء) انگلش مڈل آرڈز بلے بازوں کی شاندار کاکر دگی نے اینٹیگا ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سر ویون رچرڈز سٹیڈیم میں انگلش ٹیم کا آغاز مایوس کن انداز میں ہوا اور ایک وقت پر 34 رنز پر تین برطانوی کھلاڑی پویلین لوٹ گئے لیکن پھر این بیل اور جو روٹ نے اپنی ٹیم کو سنبھالا دیکر 177رنز کی شراکت داری قاءم کی ۔ جو روٹ 83 رنز بناکر آوٹ ہوئے اور این بیل اپنے کیریر کی 22 ویں ٹیسٹ سنچری سکور کر کے 143 رنز پر پوویلین لوٹے ۔ ٹیسٹ کے دوسرے دن آج بین سٹوکس 71اور ٹریڈویل صفر ناٹ آوٹ سے انگلینڈ کی اننگز کو آگے بڑھائیں گے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمارروچ اور جیروم ٹیلر نے دو دو اور ہولڈر 1 وکٹ حاصل کی۔

وقت اشاعت : 14/04/2015 - 12:56:10