زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو اگست میں اپنے ملک کے دورے کی دعوت دے دی

پیر 20 اپریل 2015 15:45

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو اگست میں اپنے ملک کے دورے کی دعوت دے دی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20اپریل۔2015ء) زمبابوین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے دورے کے ساتھ ساتھ میز بان ٹیم کو بھی اپنے ملک کا دورہ کر نے کی تجویز دے دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ نے رواں سال اگست میں پاکستان سے ٹیم بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے ، زمبابوے کرکٹ ٹیم مئی کے آخری ہفتے پاکستان آئے گی ۔ زمبابوے کے دورہ پاکستان میں تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی شامل ہیں ۔ سیریز کے تمام میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔

وقت اشاعت : 20/04/2015 - 15:45:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :