بنگلہ دیش کی حالیہ کاکردگی کے بعد انہیں ٹیسٹ سیریز میں ہلکا نہیں لے سکتے:مصباح الحق

پیر 27 اپریل 2015 14:59

بنگلہ دیش کی حالیہ کاکردگی کے بعد انہیں ٹیسٹ سیریز میں ہلکا نہیں لے سکتے:مصباح الحق

کھلنا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27اپریل۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں پرفارمنس کے بعد اسے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ہلکا نہیں لیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیسٹ فامیٹ کی تجربہ کار ٹیم ہے اور ایک عرصے سے تسلسل کے ساتھ پرفام کر رہی ہے، کوشش ہوگی کہ ٹیسٹ سیریز میں اپنی اس پرفارمنس برقرار رکھیں گے۔

مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکر دگی اچھی نہیں رہی ہے لیکن ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے بعد ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیشی ٹیم کو بالکل کمزور نہیں لے سکتے ہیں۔ٹیسٹ کپتان کے مطابق یاسر شاہ سمیت تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اور ٹیسٹ سیریز میں پرفارم کر نے کے لیے بے چین ہیں۔

وقت اشاعت : 27/04/2015 - 14:59:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :