حمزہ اکبر ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 29 اپریل 2015 20:36

حمزہ اکبر ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کوالالمپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29اپریل ۔2015ء ) پاکستان کے حمزہ اکبر نے ملائیشیاء میں ہونے والے ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے جہاں انکا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے پنکج ایڈوانی سے ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے حمزہ اکبر نے ملائیشیاء میں ہونے والے ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں میزبان ملک ملائیشیا کے محمد رضا کو چھ دو فریمز سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں کل حمزہ کا مقابلہ بھارت کے پنکج ایڈوانی سے ہو گا۔ پاکستان نے فائنل میں رسائی حاصل کر کے سلور میڈل یقینی بنا لیا ہے۔

وقت اشاعت : 29/04/2015 - 20:36:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :