گیل ٹی ٹونٹی میں 500چھکے مکمل کرنیوالے پہلے بلے باز بن گئے

جمعہ 1 مئی 2015 21:16

گیل ٹی ٹونٹی میں 500چھکے مکمل کرنیوالے پہلے بلے باز بن گئے

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل ٹی ٹونٹی میچز میں 500 چھکے لگانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔ گیل نے آئی پی ایل بنگلور کی نمائندگی کرتے ہوئے راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم کو چیمیئنز ٹرافی کھیلنے کے لالے پڑ گئے.\یل نے پہلے اوور کی تیسری گیند پر ٹم ساؤتھی کو شاندار چھکا لگا کر ٹی ٹونٹی میچز میں کیریئر کے پانچ سو چھکے مکمل کئے۔ اس کے ساتھ ہی وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے جبکہ ویسٹ انڈیز کے ہی آل راؤنڈرکیرن پولارڈ 348 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 01/05/2015 - 21:16:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :