پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ حیدرآباد ڈسرکٹ انڈر 19ٹیم نے مسلسل پانچویں مرتبہ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا

بدھ 6 مئی 2015 22:43

پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ حیدرآباد ڈسرکٹ انڈر 19ٹیم نے مسلسل پانچویں مرتبہ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ حیدرآباد ڈسرکٹ انڈر 19ٹیم نے مسلسل پانچویں مرتبہ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا، شہید بینظیر آباد کو اننگ اور 106 رنز سے شکست ، دانیال حسین، عزیر جعفری اور اظہر عباس کی سینجریاں، مختیار علی کی عمدہ بولنگ۔نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلے گئے پی سی بی انٹر ڈسٹر کٹ انڈر 19دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ حیدرآباد ریجن کے پانچویں اور آخری راؤنڈ میچ میں شہید بینظیر آباد انڈر 19کی ٹیم دفاعی چیمپئن حیدرآباد انڈر 19 کے خلاف اپنی پہلی اننگ میں 33.1 اوورز میں 112رنز بنا کر آؤ ٹ ہوگئی ، اُسامہ جعفر نے 28رنز بنائے، حیدرآباد انڈر 19کے محمد ابتسام ، اسد ملک اور حمزہ مقبول نے باالترتیب18،42اور24 رنز کے عیوض3,4اور 2وکٹ حاصل کیں، جواب میں حیدرآباد انڈر 19کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ 69.3،اوورز میں 9وکٹ پر 400رنز بنا کر ڈیکلئیر کرکے 288رنز کی برتری حاصل کرلی، کپتان دانیال حسین نے 20چوکوں کی مدد سے شاندار 130رنز، عزیر جعفری نے 15چوکوں کی مدد سے 101رنز بنائے جبکہ نعمت خان 55 رنز بنا کر نمایاں رہے، شہید بینظیر آبادکے لیفٹ آرم لیگ اسپینئر مختیار علی نے 166 رنز کے عیوض 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی محمد عادل اور امداد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، شہید بینظیر آباد انڈر19پہلی اننگ کے خسارے 288رنز کے بعد اپنی دوسری اننگ میں 32.3، اوور ز میں 182رنز بنا کر آؤ ٹ ہوگئی، اظہر عباس نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 19چوکوں کی مدد سے سینچری اسکو کرتے ہوئے 104رنز بنائے جبکہ مختیار علی 34رنز بنا کر نمایاں رہے ، حیدرآباد انڈر 19کے محمد سلمان ، اسد ملک اور حمزہ مقبول نے دو دو وکٹ حاصل کیں، حیدرآباد انڈر 19ٹیم نے ٹورنامنٹ کے پانچ میچ جیت کر50 پوائنٹس حاصل کئے اور مسلسل پانچویں مرتبہ پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر حیدرآباد ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کے صدر حیدر رضا، سکریٹری احمد علی جعفری سابق آر ڈی ایم عبدالحسین شاہ ، سابق صدر ڈی سی اے شکیل قریشی نے انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر حیدرآباد ٹیم کے مینجر حکیم عباسی، کوچ سہیل قریشی ، تاج ولی،غلام مصطفی مہر، سابق سیکریٹری نواب شاہ بے بی شاہ سیکریٹری جامشوروڈسٹرکٹ سلیم الدین ، مینجر شہید بینظیر آباد لونگ خان کو چ ناصر خانزادہ ، فرسٹ کلاس کرکٹ عبدالرؤف ، مینجر نیاز اسٹیڈیم جان علی راجپر،استاد نثار، صاد ق شیخ ، امجد علی ، خالد خان ، رؤف اویس بھٹواورمیچ کے امپائر زعزیز خان ، نظیر بٹ اسکور ر عارف مجید عارف بھی موجود تھے ۔

وقت اشاعت : 06/05/2015 - 22:43:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :