انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ پیٹر مورس عہدے سے فارغ ،اینڈریو سٹراس ٹیم کے نئے ڈائریکٹر مقرر

ہفتہ 9 مئی 2015 20:51

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ پیٹر مورس عہدے سے فارغ ،اینڈریو سٹراس ٹیم کے نئے ڈائریکٹر مقرر

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9مئی ۔2015ء ) انگلینڈ نے ورلڈ کپ 2015ء میں ناقص کاکر دگی کامظاہرہ کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ پیٹر مورس کو انکے عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔ برطانو ی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کی جانب سے ورلڈ کپ 2015ء میں ناقص کاکر دگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہوجانے پر کرکٹ بورڈ میں اکھاڑ پچھاڑ شروع کر دی گئی ہے اور اس کا پہلا نشانہ کوچ پیٹر مورس بنے ہیں جنہیں ان کے عہدے سے محض ایک سال کے اندر اندر ہٹا دیا گیا ہے ، مورس کو 2014ء میں برطانوی ٹیم کا کوچ مقرر کیاگیا تھا ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے نئے کوچ کا فیصلہ جلد کیے جانے کا امکان ہے اور سابق آسٹریلین فاسٹ باؤلر جیسن گلسپی اس عہدے کے کے مضبوط ترین امیدوار تصور کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سابق کپتان اینڈریو سٹراس کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا نیا ڈائریکٹر بنا دیا گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 09/05/2015 - 20:51:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :