میں نے اپنے ناقدین کو سننا ہی بند کردیا ہے وقار یونس

اتوار 10 مئی 2015 13:40

میں نے اپنے ناقدین کو سننا ہی بند کردیا ہے  وقار یونس

ڈھاکہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 مئی۔2015ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ میں نے اپنے ناقدین کو سننا ہی بند کردیا ہے ، تنقید کرنیوالوں کی عزت کرتا ہوں ، ہر ایک کے سوچنے کا انداز مختلف ہے ، طویل انتظار کے بعد پاکستان کو ایک اچھی جیت ملی ہے،کار کردگی بہتر کر نے کیلئے ٹیم میں نیا خون لانا ہو گا، میرا مستقبل پاکستان کرکٹ ٹیم سے ہی وابستہ ہے، زمبابوے کے دورہ پاکستان سے ملکی کر کٹ کو بہت دائدہ ہو گا۔

وہ ہفتہ کو دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طویل انتظار کے بعد پاکستان کو ایک اچھی جیت ملی ہے ۔ کار کردگی بہتر کر نے کیلئے ٹیم میں نیا خون لانا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ میرا مستقبل پاکستان کرکٹ ٹیم سے ہی وابستہ ہے ، زمبابوے کے دورہ پاکستان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ابھی تو شروعات ہے اور بھی ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے کیلئے آئیں گی ۔ وقار یونس نے کہا کہ ہماری کرکٹ کیلئے بہت ضروری تھا کہ کوئی انٹرنیشنل ٹیم ملک میں آئے ، زمبابوے کے ٹور سے پاکستان میں کرکٹ واپس آرہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی چیئرمین شہریار خان سے کرکٹ اور ٹیم کی بہتری پر بات ہوئی ہے ۔

وقت اشاعت : 10/05/2015 - 13:40:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :