ہمارا پاکستان فٹ بال کپ، بلوچ فشر مین نے ینگ ہنگورہ اور غنی اسپورٹس نے بلوچ فائٹر کو زیر کردیا

پیر 11 مئی 2015 21:28

ہمارا پاکستان فٹ بال کپ، بلوچ فشر مین نے ینگ ہنگورہ اور غنی اسپورٹس نے بلوچ فائٹر کو زیر کردیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) کلری محمڈن فٹ بال پلے گراؤنڈ آگرہ تاج لیاری پر جاری آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ 2015؁ء میں کھیلے گئے اہم میچ میں فشر مین نے مد مقابل ینگ ہنگورہ کلب کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم کی جانب سے ذاکر اور جنید جبکہ حریف ٹیم کا واحد گول شعیب نے کیا۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں غنی اسپورٹس نے بلوچ فائٹر لیاری کو 4-1سے ہرا دیا معیار نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ 4گول اسکور کئے ۔

(جاری ہے)

خیبر مسلم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد تنظیم اسپورٹس کو 5-4سے شکست دیدی ،جبکہ ینگ انصاری کلب نے حمید آفریدی کے گول کی بدولت ٹکری بلوچ کو 1-0سے زیر کردیا میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی معروف سماجی کارکن حاجی احمد سومرو سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے ارکان ممد مندرہ ،عثمان تقی ،حسینی سنگھارا ،عبدالرزاق چشتی ،گل محمد بلوچ و دیگر بھی موجود تھے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض عبدالباقی ،پرویز یوسف ،نیاز احمد ،شوکت اور یوسف نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جمیل احمد اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

وقت اشاعت : 11/05/2015 - 21:28:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :