- Home
- Sports
- News
- فیصل آباد میں جاری سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کپ گروپ بی کے میچ میں لاہور لائنز نے ملتان ٹائیگرزکو 15 رنز ..
فیصل آباد میں جاری سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کپ گروپ بی کے میچ میں لاہور لائنز نے ملتان ٹائیگرزکو 15 رنز سے شکست دیدی، ملتان ٹائیگرز 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا سکی، ملتان ٹائیگرز کی طرف سے نوید یاسین 68 اور گلریز صدف 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، لاہور لائنز نے عمر اکمل کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، لاہور لائنز کی طرف سے عمر اکمل 95 ، ناصر جمشید 33 اور کامران اکمل 28رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، عمر اکمل کو میچ میں 95 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا
ہفتہ 16 مئی 2015 22:08
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مئی۔2015ء) فیصل آباد میں جاری سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کپ گروپ بی کے میچ میں لاہور لائنز نے ملتان ٹائیگرزکو 15 رنز سے شکست دیدی ، ملتان ٹائیگرز 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا سکیں ، ملتان ٹائیگرز کی طرف سے نوید یاسین 68 اور گلریز صدف 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔
قبل ازیں لاہور لائنز نے عمر اکمل کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، لاہور لائنز کی طرف سے عمر اکمل 95 ، ناصر جمشید 33 اور کامران اکمل 28رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ عمر اکمل کو میچ میں 95 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ ہفتہ کو فیصل آباد میں جاری کول اینڈ کول سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کپ گروپ بی کے میچ میں لاہور لائنز کے کپتان کامران اکمل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،لاہور لائنز کی طرف سے کامران اکمل اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا ، 31 رنز کے مجموعی سکور پر احمد شہزاد 8 رنز بنا کر نوید یاسین کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جبکہ لاہور لائنز کی دوسری وکٹ 49 رنز پر گری جب محمد حفیظ 8 رنز بنا کر ذوالفقار بابر کی گیند پر محمد علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا
-
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی سربراہی میں پہلی وزیراعلیٰ پنجاب
-
بے سہارا اور یتیم بچوں نے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ دیکھا