نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی ، مڈل سیکس نے میک کلینیگھن سے ڈیل کر لی

بدھ 20 مئی 2015 13:35

نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی ، مڈل سیکس نے میک کلینیگھن سے ڈیل کر لی

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20مئی۔2015ء) مڈل سیکس نے نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کیلئے کیوی فاسٹ بالر مچل میک کلین گھن کی خدمات حاصل کر لیں ۔

(جاری ہے)

انگلش کلب نے کائیل ایبٹ کی جگہ بطور غیرملکی پلیئر ان سے معاہدہ کیا ہے ، کائیل ایبٹ کا معاہدہ جون کے آخر میں ختم ہو جائے گا۔ توقع ہے کہ مچل میک کلین گھن دو جولائی کو سسیکس کے خلاف کاؤنٹی کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گے ۔

وقت اشاعت : 20/05/2015 - 13:35:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :