ٹیم بالکل خطرے میں نہیں تھی ‘ واپسی ہمارے فیصلے کی درستی کا ثبوت ہے ‘ زمبابوے کرکٹ بورڈ

بدھ 3 جون 2015 12:17

ٹیم بالکل خطرے میں نہیں تھی ‘ واپسی ہمارے فیصلے کی درستی کا ثبوت ہے ‘ زمبابوے کرکٹ بورڈ

ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے ٹیم کی واپسی کے بعد کہا ہے کہ ٹیم بالکل خطرے میں نہیں تھی ‘ واپسی ہمارے فیصلے کی درستی کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین ولسن مناسے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان گئے اور محفوظ طریقے سے واپس آ گئے، یہ کہنے کی کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان میں ہماری جانیں غیر محفوظ تھیں ہماری ٹیم بالکل بھی خطرے میں نہیں تھی، یہ ہمارے فیصلے کی درستی کا ثبوت ہے۔

زمبابوین چیف ولسن نے پاکستان میں سیکیورٹی پراطمیان کا اظہارکیا اور مہمان نوازی کا شکریہ بھی ادا کیا، انہوں نے کہاکہ زمبابوین ٹیم کو پاکستان میں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بھرپور سیکیورٹی دی گئی، ہم حفاظت سے رہے اور حفاظت سے وطن لوٹ آئے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیموں کو دوبارہ پاکستان جاکرکھیلنا چاہیے۔

وقت اشاعت : 03/06/2015 - 12:17:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :