بھارت کیخلاف واحد ٹیسٹ : بنگلہ دیشی ٹیم نے روبیل حسین کو واپس طلب کرلیا
جمعرات 4 جون 2015 14:56
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4جون۔2015ء) بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ہفتے بھارت کے خلاف شیڈول واحد ٹیسٹ کیلئے چودہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ انجری میں مبتلا شہادت حسین کی جگہ فاسٹ بالر روبیل حسین کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ روبیل حسین پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث دوسرے میچ میں ان کی جگہ شہادت حسین کو شامل کیا گیا مگر وہ بھی دائیں گھٹنے میں چوٹ کے باعث میر پور ٹیسٹ میں صرف دو گیندیں کرا سکے تھے ، وہ فٹنس مسائل کے باعث چھ ماہ تک کھیل سے دور ہوگئے ہیں۔
روبیل حسین نے گزشتہ ہفتے تمیم اقبال، شکیب الحسن، مشفق الرحیم اور شفیع الاسلام کے ساتھ فٹنس ٹیسٹ پاس کیا تھا۔مشفق الرحیم جن کی فٹنس مسائل کے باعث میچ میں شرکت مشکوک تھی، ا نہیں ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے ، البتہ ہو سکتا ہے کہ وہ وکٹ کیپنگ نہ کر سکیں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کےایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا