پنڈیگھیب الیون نے اجووالہ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

جمعرات 4 جون 2015 15:15

پنڈیگھیب الیون نے اجووالہ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

فتح جنگ۔04 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) پنڈیگھیب الیون نے اجووالہ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ٹورنامنٹ میں ضلع بھر کی16مشہور ٹیموں نے حصہ لیا۔ مہمان خصوصی سردار ظہیر خان آف صدکال تھے۔ دانیال الیون رنراپ رہی۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کا فائنل پنڈیگھیب الیون اور دانیال الیون صدکال کے درمیان کھیلا گیا سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنڈیگھیب الیون نے صرف ایک رنز کی برتری سے دانیال الیون کو ہرا کر ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار ظہیر خان کھٹڑ نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر علاقے بھر سے ہزاروں شائقین نے فائنل میچ دیکھا۔ سردار ظہیر خان نے اس موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کو فروغ دے کر نئی نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کر کے معاشرتی برائیوں سے دور رکھا جا سکتا ھے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت بڑے شہروں کی طرح چھوٹے شہروں اور قصبات میں بھی کھیلوں کے فروغ کے لئے سہولیات فراہم کرے۔

وقت اشاعت : 04/06/2015 - 15:15:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :