بھارت: کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے میں نوجوان کرکٹر ہلاک
یہ خونیں میچ ریاست اتر پردیش کے علاقے بلند شہر میں کھیلا جانے والا ایک ڈومیسٹک میچ تھا
ذیشان مہتاب
پیر 5 مئی 2025
12:13

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 مئی 2025ء ) آئی پی ایل میں کھلاڑیوں میں جھگڑے بڑھتے جا رہے ہیں ایسے میں بھارت میں کھیلے گئے ایک میچ میں ہونے والے جھگڑے نے ایک نوجوان کرکٹر کی جان لے لی۔
انڈین پریمیئر لیگ 18 اپنے تنازعات کے ساتھ جاری ہے۔ اس میں معروف کرکٹرز کے درمیان ہاتھا پائی اور جھگڑے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، اس کا اثر جونیئر کرکٹ پر بھی پڑ رہا ہے اور بھارت میں کھیلے گئے ایک ڈومیسٹک میچ میں آخری گیند پر ہونے والے جھگڑے میں 18 سالہ کرکٹر ہلاک ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خونیں میچ ریاست اتر پردیش کے علاقے بلند شہر میں کھیلا جانے والا ایک ڈومیسٹک میچ تھا جس میں میچ کی آخری گیند پر 2 کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا ہوا جو تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی تک جا پہنچا، معاملہ اتنا سنگین ہوا کہ ایک کھلاڑی نے حریف پر اپنے بلے سے وار کر دیا، بیٹ کا وار اتنا کاری تھا کہ 18 سالہ کھلاڑی شکتی ہلاک ہو گیا، پولیس نے مقتول کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق میچ کی آخری گیند پر دو کھلاڑیوں ونیش کمار اور شکتی کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اس میں ونیش نے شکتی پر بیٹ سے حملہ کیا اور تب تک اس پر تشدد کرتا رہا جب تک کہ شکتی دم نہ توڑ گیا۔
واقعہ کے بعد ملزم کرکٹر فرار ہو گیا جب کہ پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دینے کے ساتھ ونیش کی تلاش شروع کر دی ہے جب کہ مذکورہ گاوں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی ہے۔
وقت اشاعت : 05/05/2025 - 12:13:11

Pakistan Super League 2025
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
بھارت: کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے میں نوجوان کرکٹر ہلاک
-
محمد نعیم ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے خواہاں
-
کائونٹی کرکٹ، رن لیتے ہوئے بیٹر کا موبائل گر گیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
-
گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا 108 واں ایڈیشن 9 مئی سے شروع ہوگا
-
ڈیوڈ وارنر نے لاہور قلندرز کیخلاف کراچی کنگز کی جیت کا کریڈٹ شاہین آفریدی کی حکمت عملی کو دیدیا
-
کیسپررڈ نے جیک الیگزینڈر ڈریپر کو ہرا کر میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا