- Home
- Sports
- News
- آئی پی ایل دوبارہ شروع ہوئی تب بھی آسٹریلوی کرکٹرز نہیں آئیںگے ، آسٹریلوی اخبار کا دعویٰ
آئی پی ایل دوبارہ شروع ہوئی تب بھی آسٹریلوی کرکٹرز نہیں آئیںگے ، آسٹریلوی اخبار کا دعویٰ
آسٹریلوی کرکٹرز کی سکیورٹی کے باعث ان کی شرکت غیر یقینی ہے : سڈنی مارننگ ہیرالڈ
ذیشان مہتاب
منگل 13 مئی 2025
10:42

سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 مئی 2025ء ) آسٹریلوی کرکٹرز کی سکیورٹی خدشات کے باعث انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں دوبارہ شمولیت غیریقینی ہوگئی۔
آسٹریلوی اخبار سڈنی مارننگ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کیساتھ جنگی تنازع کے بعد آئی پی ایل 2025ء کو ملتوی کردیا گیا تھا تاہم ایک روز بعد معاملات معمول آنے کے سبب لیگ کے مستقبل کے حوالے سے باز گشت تیز ہوگئی ہے۔
تاہم لیگ دوبارہ شروع ہونے پر آسٹریلوی کرکٹرز کی سکیورٹی کے باعث ان کی شرکت غیر یقینی ہے۔
دوسری جانب آئی پی ایل فرنچائزز سن رائزرز حیدرآباد، راجستھان رائلز اور چنائی سپر کنگز پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں لیکن ٹیموں کے ایک یا اس سے زائد کچھ میچز باقی ہیں۔
(جاری ہے)
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ اور نیتھن ایلس وہ کھلاڑی ہیں، جو باہر ہونیوالی ٹیموں کا حصہ تھے۔
واضح رہے کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا مستقبل تاحال غیر یقینی ہے تاہم بھارتی بورڈ نے جنگ بندی کے بعد فرنچائزز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں کو روک لیں۔
وقت اشاعت : 13/05/2025 - 10:42:30
متعلقہ عنوان :

ICC World Test Championship 2025
Browse Cricket
Browse Sports
CricketFootballHockeyTennisSquashBoxingwrestlingBody BuildingkabaddiTable TennissnookerBasketballRugbyBadmintonVollyballGolfweightliftingkaratecyclingathleticsMountaineeringtent peggingHorse RidingchessjudoscrabbleMartial artsSwimmingEsportsParaglidingFutsalbaseballpoloTaekwondomotogpFormula 1Rowing
Sports News In Urdu
-
اظہر محمود کو پاکستان ریڈ بال ٹیم کی کوچنگ ملنے کا امکان
-
ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ، پاکستان کے باڈی بلڈر اسامہ سعید نے گولڈ میڈل جیت لیا
-
پاکستان ویمن بیس بال ٹیم کی دو کھلاڑی ٹریننگ کیلئے جاپان روانہ
-
نیشنز کپ سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کی ملایشیا میں تیاریاں جاری
-
ورلڈ باکسنگ چیلنج، پاکستان کی لاورا اکرم کو سیمی فائنل میں شکست
-
فاسٹ باولر خرم شہزاد کا انگلش کائونٹی ورسٹر شائر سے معاہدہ