پاکستان آنے کیلئے سکیورٹی کا بہانہ بنانے والا بھارت اب خود غیر ملکی کرکٹرز کیلئے غیر محفوظ ملک بن گیا

پاک بھارت کشیدگی کے بعد زیادہ تر غیرملکی کھلاڑی ہندوستان جانے کو تیار نہیں، رپورٹس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 15 مئی 2025 10:24

پاکستان آنے کیلئے سکیورٹی کا بہانہ بنانے والا بھارت اب خود غیر ملکی کرکٹرز کیلئے غیر محفوظ ملک بن گیا
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 مئی 2025ء ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان میں سکیورٹی کا بہانہ بنانیوالا بھارت اب غیرملکیوں کھلاڑیوں کی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کیلئے منتیں کرنے لگا۔
آسٹریلوی کھلاڑیوں کے سکیورٹی خدشات کے بعد انگلینڈ اپنے کھلاڑیوں کو بھی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں شرکت کی اجازت نہیں دے گا۔

 
رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیم کی ویسٹ انڈیز سے وائٹ بال سیریز کا آغاز 29 مئی سے ہوگا، اس میں 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے جب کہ آئی پی ایل 2025ء کے میچز کا دوبارہ آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ فائنل 3 جون کو کھیلا جائے گا۔ انگلش کرکٹر ہیری بروک کی بطور کپتان یہ پہلی وئٹ بال سیریز ہوگی۔

(جاری ہے)

 
گزشتہ روز اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا، ون ڈے سیریز کیلئے منتخب 5 کھلاڑیوں کے آئی پی ایل فرنچائزز کیساتھ معاہدے ہیں، ان میں سے صرف 3 کھلاڑی جوز بٹلر، جیکب بیتھل اور ول جیکس کی ٹیموں کے ناک آؤٹس میں پہنچنے کا امکان ہے، جوفرا آرچر کا راجستھان رائلز کے ساتھ سیزن 20 مئی کو ختم ہوجائے گا۔

 
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اعلامیے میں واضح کردیا کہ آئی پی ایل کیلئے پلیئرز کو دی جانے والی این او سی اصل شیڈول کے 25 کو فائنل تک تھی، اب نئے شیڈول کی وجہ سے ان کھلاڑیوں کو نئے این اوسی کی ضرورت ہوگی۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پلیئرز کو دوٹوک انداز میں بتادیا ہے کہ نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے ان کھلاڑیوں کو مزید آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وقت اشاعت : 15/05/2025 - 10:24:25