بنگلادیش سے سیریز، پاکستانی کھلاڑیوں نے رپورٹ کرنا شروع کردیا

ہفتہ 24 مئی 2025 21:15

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)پاکستانی ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے ہوٹل میں رپورٹ کرنا شروع کردیا ہے۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے ہوٹل میں رپورٹ کرنا شروع کیا ہے، پی ایس ایل سے فری ہونے والے کھلاڑی رپورٹ کردیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم بنگلادیشی ٹیم سے مقابلے سے قبل (آج) اتوار کو ایل سی سی اے گرائونڈ میں پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی۔ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے سیریز کیلیے ٹیم مینجمنٹ میں شامل ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے فیصلہ جلد ہونیکی توقع کی جارہی ہے۔
وقت اشاعت : 24/05/2025 - 21:15:06