بارش سے متاثرہ ٹیسٹ میچز نتیجہ خیز بنانے کیلئے اضافی دن رکھا جانا چا ہیے ، ویرات کوہلی

منگل 16 جون 2015 21:33

بارش سے متاثرہ ٹیسٹ میچز نتیجہ خیز بنانے کیلئے اضافی دن رکھا جانا چا ہیے ، ویرات کوہلی

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) فتح الله ٹیسٹ بارش سے شدید متاثر ہونے کے بعد بھارت کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں اضافی دن کا مطالبہ سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ اس معاملے پربحث ہونی چاہئے۔ میچ کے چوتھے دن ان کی ٹیم کھیل کو محفوظ بنانے کیلئے جدوجہد کر رہی تھی۔ اگلے دن کے دو سیشنز بارش کی نذر ہوئے اور پھر ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔

(جاری ہے)

ا ن کی ٹیم جیت کی مستحق تھی تاہم ایسا نہ ہوسکا لہٰذا متبادل دن کے بارے میں سوچنا چاہئے کیونکہ یہ ایک اچھی تجویز ہے۔ کھیل کی صورتحال کو دیکھنے کیلئے مزید دن کا اضافہ ہو سکتا ہے اور اگر ممکنہ نتائج برآمد ہوسکیں تو یہ نقصان دہ نہیں جس سے ٹیم کو تین سیشنز میں حصہ لے کر جیتنے کا مناسب موقع مل سکے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ رینکنگ پر فی الحال وہ زیادہ تحفظات نہیں رکھتے ہیں مگر ان کا کہنا ہے کہ وہ ٹاپ پوزیشن پر جگہ بنانا چاہتے ہیں۔

وقت اشاعت : 16/06/2015 - 21:33:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :