گوجرانوالہ کے سپوت نوح دستگیربٹ نے پھر تاریخ رقم کر دی، دوسری بار ورلڈ سٹرانگ مین قرار

ہفتہ 14 جون 2025 21:42

گوجرانوالہ کے سپوت نوح دستگیربٹ نے پھر تاریخ رقم کر دی، دوسری بار ورلڈ سٹرانگ مین قرار
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) گوجرانوالہ کے سپوت نوح دستگیر بٹ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی، دوسری بار ورلڈ سٹرانگ مین قرار دے دیئے گئے۔نوح دستگیر بٹ نے پاکستانیوں کے لیے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا، ورلڈ کلاس ایتھلیٹ نے ورلڈ سٹرانگ مین چیمپئن شپ میں دو گولڈ میڈل جیت لئے۔

(جاری ہے)

نوح دستگیر بٹ نے ایک گولڈ میڈل تلوار بازی اور دوسرا مجموعی گیمز میں حاصل کیا، دفاعی چیمپئن نوح دستگیر بٹ نے ابتدائی گیمز میں تمام پوائنٹس حاصل کیے تھے۔

ورلڈ سٹرانگ مین چیمپئن شپ دنیا بھر سے ایتھلیٹس نے شرکت کی، گولڈ میڈل جیتنے پر نوح دستگیر بٹ کے گھر خوشی کا سماں رہا۔دفاعی چیمپئن نے پٴْراعتماد طریقے سے مقابلوں میں حصہ لیا، گزشتہ برس بھی نوح دستگیر بٹ نے گولڈ میڈل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
وقت اشاعت : 14/06/2025 - 21:42:49

متعلقہ عنوان :