بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 465 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

اتوار 22 جون 2025 23:00

لیڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 465 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اولی پوپ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 106 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ہیری بروک بدقسمتی سے نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر 99 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ دیگر بیٹرز میں جمی سمتھ نے 40، کرس ووکس نے 38، برینڈن کریز نے 22، کپتان بین سٹوکس نے 20 اور جوش ٹنگ نے 11 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ پراشدھ کرشنا نے 3 اور محمد سراج نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دن کے اختتام پر بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز بنا لیے ہیں۔ کے ایل راہول 47 رنز اور کپتان شبمن گل 7 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ یشسوی جیسوال 6 اور سائی سدھرشن 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے برینڈن کریز اور بین سٹوکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 471 رنز بنائے تھے۔
وقت اشاعت : 22/06/2025 - 23:00:02