انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو پانچویں ایک روزہ میچ میں 3 وکٹ سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 جون 2015 23:37

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو پانچویں ایک روزہ میچ میں 3 وکٹ سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

اوول (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 جون 2015 ء) انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو پانچویں ایک روزہ میچ میں 3 وکٹ سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوول میں انگلینڈ نیوزی لینڈ سیریز کے سلسلے میں کھیلے گئے پانچویں اور سیریز کے آخری ایک روز میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو3 وکٹ سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنر گپٹل کی نصف سینچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 283 رنز بنائے تاہم بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کے باعث انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 26 اوورز میں 192 رنز کا ہدف ملا۔ انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف نوجوان بلے باز برسٹو کی شاندار 83 رنز کی اننگ کے باعث 25 ویں اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

وقت اشاعت : 20/06/2015 - 23:37:41