لارڈز ٹیسٹ میں قانون کی خلاف ورزی پر بھارتی کرکٹر محمد سراج کو جرمانہ

پیر 14 جولائی 2025 20:46

لارڈز ٹیسٹ میں قانون کی خلاف ورزی پر بھارتی کرکٹر محمد سراج کو جرمانہ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں قانون کی خلاف ورزی پر بھارتی کرکٹر محمد سراج کو جرمانہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

محمد سراج نے میچ کے چوتھے روز آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، کوڈ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی پر ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا۔محمد سراج نے گزشتہ روز بین ڈکٹ کی وکٹ پر جشن کے دوران بیٹر کے خلاف جارحانہ رویہ اپنایا تھا۔محمد سراج کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا بھی اضافہ ہوا ہے۔
وقت اشاعت : 14/07/2025 - 20:46:49

متعلقہ عنوان :