انگلش فٹبال کلب آرسنل کا چیلسی کے سابق گول کیپر پیٹر چیک سے معاہدہ

بدھ 24 جون 2015 16:25

انگلش فٹبال کلب آرسنل کا چیلسی کے سابق گول کیپر پیٹر چیک سے معاہدہ

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24جون۔2015ء) انگلش کلب آرسنل نے چیلسی کے سابق گول کیپر پیٹر چیک سے معاہدہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آرسنل نے جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی 33 سالہ پیٹرچیک سے 11ملین پائونڈ کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

آرسنل کے منیجر آرسن وینگر نے رواں سیزن کے پہلے معاہدے کی تصدیق کردی ہے ۔ یاد رہے کہ پیٹرچیک 11 سال تک چیلسی سے وابستہ رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 24/06/2015 - 16:25:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :