پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے بھی روزہ رکھ لیا

muhammad ali محمد علی بدھ 24 جون 2015 23:01

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے بھی روزہ رکھ لیا

کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 جون 2015 ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے بھی روزہ رکھ لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق فاست باوَلر جنید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے بھی روزہ رکھ لیاہے۔ جنید خان نے بتایا ہے کہ گرانٹ فلاور نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں سے متاثر ہوکر روزہ رکھا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس وقت رمضان المبارک کا مہینہ جاری ہے جبکہ اس دوران پاکستانی ٹیم دورہ سری لنکا میں مصروف ہے تاہم اسکے باوجود کھلاڑیوں کی جانب سے باقائدگی سے روزے رکھے جارہے ہیں۔

وقت اشاعت : 24/06/2015 - 23:01:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :