پاکستان کی ڈار ہاکی اکیڈمی کے دورہ یورپ کا شاندار اختتام ، آخری میچ میں ہالینڈ کلب کو 5-0 گولز سے ہرا دیا

جمعرات 25 جون 2015 18:54

پاکستان کی ڈار ہاکی اکیڈمی کے دورہ یورپ کا شاندار اختتام ، آخری میچ میں ہالینڈ کلب کو 5-0 گولز سے ہرا دیا

اسلام آباد ۔ 25 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) پاکستان کی ڈار ہاکی اکیڈمی نے ہالینڈ کے کلب کو آخری میچ میں یکطرفہ مقابلے میں 5-0 گولز سے شکست دے کر دورہ یورپ کا شاندار طریقے سے اختتام کیا۔ یہ دورے کے دوران اکیڈمی کی مجموعی طور پر پانچویں کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دورہ یورپ کے دوران ڈار ہاکی اکیڈمی کی مجموعی کارکردگی تسلی بخش رہی، اس نے نو میچز کھیلے جس میں سے پانچ جیتے، دو ڈرا کھیلے اور دو میں اسے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ دورے کے آخری میچ میں ڈار اکیڈمی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہالینڈ کے کلب کو با آسانی 5-0 گولز سے شکست دے کر پانچویں کامیابی حاصل کی۔

وقت اشاعت : 25/06/2015 - 18:54:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :