کولمبو ٹیسٹ میں پاکستانی ٹاپ آرڈر پھر ناکام،ٹیم 138رنز پر ڈھیر

جمعرات 25 جون 2015 21:25

کولمبو ٹیسٹ میں پاکستانی ٹاپ آرڈر پھر ناکام،ٹیم 138رنز پر ڈھیر

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلنے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بلے بازوں نے کپتان مصباح الحق کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کے فیصلے پر پانی پھیر دیا اور پوری ٹیم صرف 138رنز پر خزاں رسیدہ پتوں کی طرح ڈھیر ہوگئی ، محمد حفیظ 42، اظہر علی 26، یاسر شاہ 15رنز بنا کر نمایاں رہے اپنا 100واں میچ کھیلنے والے یونس خان صرف 6رنز بنا کر پویلین کی جانب چلتے بنے ،سری لنکا کی جانب سے اپنا دوسرا میچ کھیلنے والے آف سپنر تھرندو کوشل نے 42 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں138رنز کے جواب میں سری لنکا نے دن کے اختتام تک 1وکٹ کے نقصان پر 70رنز بنا لئے اننگز کا خسارہ ختم کرنے کیلئے اسے مزید 68رنز درکار ہیں، کورونارتنے 28رنز بنا کر آؤٹ ہوئے انہیں جنید خان نے آؤٹ کیا جبکہ کوشل سلوا 21اور سنگاکارا 18رنز ناٹ آؤٹ کریز پر موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں جمعرات کو پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیاتھا۔صرف 96 رنز پر ہی6 وکٹیں گرنے کے بعد پاکستان کی آخری امید سرفراز احمد تھے جنھوں نے گذشتہ میچ میں بھی اسد شفیق کے ساتھ مل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی تھی، لیکن آج وہ بھی صرف 14 رنز ہی بنا سکے۔پاکستان کی جانب سے گذشتہ میچ میں اچھی کاکردگی دکھانے والے ذوالفقار بابر پانچ، یاسر شاہ 15 اور وہاب ریاض 4 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔

تین میچوں کی اس ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہیسری لنکا کی جانب سے اپنا دوسرا میچ کھیلنے والے آف سپنر تھرندو کوشل نے 42 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ دھمیکا پراساد نے تین اور دھشمانتا چمیرا نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔پاکستان کو اننگز کے آغاز میں ہی اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب احمد شہزاد پرساد کی گیند پر سلپ میں کمارا سنگاکارا کو کیچ دے بیٹھے۔

اس کے بعد حفیظ اور اظہر علی کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 46 رنز کی شراکت ہوئی جس کا خاتمہ بھی پرساد نے ہی اظہر علی کو پویلین بھیج کر کیا۔ وہ 26 رنز بنا سکے۔اپنا 100واں ٹیسٹ کھیلنے والے یونس خان نے انتہائی محتاط انداز میں کھیل شروع کیا 20 گیندیں کھیلنے کے بعد ہی اپنا پہلا رن بنایا۔تاہم کھانے کے وقفے کے بعد وہ زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 6رنز بنا کر پرساد کی تیسری وکٹ بن گئے۔

حفیظ 42 رنز بنانے کے بعد تھرندو کوشل کی پہلی اور مجموعی طور پر چوتھی وکٹ بنے۔ کوشل نے ہی گذشتہ میچ میں سنچری بنانے کے اسد شفیق کی وکٹ لی۔کپتان مصباح الحق بدقسمت رہے اور 6 رنز بنانے کے بعد رن آوٴٹ ہوگئے138رنز کے جواب میں سری لنکا نے دن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 70رنز بنا لئے کونارتنے 28رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کوشل سلوا 21اور سنگاکارا 18رنز ناٹ آؤٹ کریز پر موجود ہیں اننگز کا خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 68رنز درکار ۔

اس میچ کے لیے پاکستان نے ہی وہی ٹیم میدان میں اتاری ہے جس نے گال میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ جیتا تھا جبکہ سری لنکن ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔سری لنکا کے لیے تھرندو کوشل اور دھشمانتا چمیرا، پردیپ اور پریرا کی جگہ یہ میچ کھیل رہے ہیں۔ یہ دھشمانتا چمیرا کا پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔

وقت اشاعت : 25/06/2015 - 21:25:05