جی سی یو لاہور کے طلبہ کی انٹرنیشنل ہاکی میں نمایاں کارکردگی

انڈر 18ایشیا کپ 2025ء میں پاکستان کے لیے چاندی کا تمغہ حاصل

جمعرات 7 اگست 2025 17:27

جی سی یو لاہور کے طلبہ کی انٹرنیشنل ہاکی میں نمایاں کارکردگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء) چین میں منعقدہ انڈر18ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2025ء میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے دو طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہمراہ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔جی سی یو کے شعبہ بی اے ایف کے طالبعلم علی تاج اور انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے طالبعلم غلام مصطفی پاکستان کی قومی انڈر18ہاکی ٹیم کا حصہ تھے۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور سیمی فائنل میں ملائیشیا کو شکست دے کر ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر دوسرے نمبر پر رہا اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد عمر چوہدری نے طلبہ کی کامیابی کو ادارے کے لیے باعثِ افتخار قرار دیتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارنامہ نوجوانوں کی محنت، لگن اور ادارہ جاتی معاونت کا نتیجہ ہے جو جی سی یو کی مثبت شناخت کو مزید مضبوط کرتا ہے۔
وقت اشاعت : 07/08/2025 - 17:27:44