جنوبی افریقہ کی ٹیم آئندہ ہفتے بنگلہ دیش کا دورہ کریگی

2 ٹی 20 انٹرنیشنل 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی

ہفتہ 27 جون 2015 22:36

جنوبی افریقہ کی ٹیم آئندہ ہفتے بنگلہ دیش کا دورہ کریگی

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) جنوبی افریقہ کی ٹیم 2 ٹی 20 انٹرنیشنل 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور2 ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لئے آئندہ ہفتے بنگلہ دیش پہنچے گی۔

(جاری ہے)

دو ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ 5 اور 7 جولائی جبکہ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ 10‘ 12‘ اور 15 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 21 جولائی کو چٹا گانگ میں شروع ہو گی۔

وقت اشاعت : 27/06/2015 - 22:36:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :