بھارت کا دورہ زمبابوے کیلئے سکواڈ کا اعلان، اجنکیا راہانے قیادت کے فرائض انجام دیں گے
پیر 29 جون 2015 20:25
نئی دہلی ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ زمبابوے کیلئے بلے باز اجنکیا راہانے کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم دورے کے دوران تین ون ڈے اور دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ٹی 20 اور ون ڈے کے کپتان ایم ایس دھونی، ٹیسٹ کے کپتان ویرات کوہلی، روہیت شرما، سریش رائنا، آر ایشون، شیکھر دھون اور امیش یادیو کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔
ان کے متبادل کے طور پر مرلی وجے، منوج تیواری، کیدار جادیو، روبن اتھاپا، منیش پانڈے، ہربھجن سنگھ، کرن شرما اور سندیپ شرما کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جو زمبابوے کے خلاف اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں اجنکیا راہانے (کپتان)، مرلی وجے، امباتی رائیڈو، منوج تیواری، کیدار جادیو، روبن اتھاپا، منیش پانڈے، ہربھجن سنگھ، اکشر پاٹیل، کرن شرما، دھول کلکرنی، سٹورٹ بنی، بھونیشور کمار، موہیت شرما اور سندیپ شرما شامل ہیں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے