پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ انٹرسکول کرکٹ چیمپئن شپ، کمپری ہینسو ہائی اسکول کی شاندار کامیابی

جمعہ 26 ستمبر 2025 19:33

پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ انٹرسکول کرکٹ چیمپئن شپ، کمپری ہینسو ہائی اسکول کی شاندار کامیابی
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت نیاز سٹیڈیم میں کھیلے گئے انٹر سکول کرکٹ چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں کمپری ہینسو ہائی سکول نے بیکن ہاؤس ہائی سکول قاسم آباد کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بیکن ہاؤس ہائی سکول نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں محض 38 رنز سکور کیے اور پوری ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی۔

(جاری ہے)

کمپری ہینسو ہائی سکول کے رائٹ آرم میڈیم فاسٹ بولر ایان علی خان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 8 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ملک حامیل علی نے 12 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بیکن ہاؤس کی جانب سے حماد علی نے ناقابل شکست 11 رنز بنائے، تاہم کوئی اور کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔ ٹیم کے مجموعی اسکور میں سب سے زیادہ 15 رنز ایکسٹرا کے شامل تھے۔ جوابی اننگز میں کمپری ہینسو ہائی سکول کے اوپنرز نے ہدف صرف 3.3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ محمد مصطفی ٰ 22 اور فواد عالم 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ میچ میں سفیان علی اور محمد کمال نے ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیے جبکہ مرزا انجم بیگ آفیشل سکورر تھے۔
وقت اشاعت : 26/09/2025 - 19:33:57