آئی سی سی نے حارث رؤف اور سوریا کمار یادیو پر جرمانہ عائد کردیا، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ

جمعہ 26 ستمبر 2025 19:33

آئی سی سی نے حارث رؤف اور سوریا کمار یادیو پر جرمانہ عائد کردیا، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2025ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایشیا کپ میں پیش آنے والے واقعات پر پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔آئی سی سی نے قومی فاسٹ بولر حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کرتے ہوئے اشارے کرنے پر وارننگ دی۔ حارث رؤف پر الزام تھا کہ انہوں نے بھارتی تماشائیوں کی جانب 6-0کے اشارے کیے جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دی گئی۔

اسی طرح پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان پر جرمانہ عائد نہیں کیا گیا، تاہم بیٹ کو گن کی طرح لہرانے پر انہیں وارننگ دی گئی اور آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی۔دوسری جانب آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو میچ کے بعد پریزنٹیشن میںسیاسی بیان دینیپر قصوروار قرار دیتے ہوئے ان پر بھی میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں بھارتی بورڈ کی شکایت پر کیس کی سماعت ہوئی جس میں حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان نے تحریری جواب بھی جمع کرائے۔

ذرائع کے مطابق، سماعت میں دلچسپ مکالمے بھی ہوئے حارث رؤف نے میچ ریفری رچی رچرڈسن سے کہا بھارتی بورڈ بتائے 0-6 کا کیا مطلب ہوسکتا ہی جس پر ریفری لاجواب ہوگئے۔ صاحبزادہ فرحان نے مؤقف اپنایا کہ ہم پٹھان ہیں، خوشی میں گن سیلیبریشن روایت ہے، ماضی میں دھونی اور کوہلی بھی یہ کر چکے ہیں۔میچ ریفری نے کہا کہ موجودہ ماحول میں یہ حرکت مخالف ٹیم کو چیلنج سمجھا گیا، جس پر فرحان نے جواب دیا کہ اگر وہ کر سکتے ہیں تو ہمیں کیوں روکا جا رہا ہی یاد رہے کہ ستمبر کو بھارتی کپتان سوریا کمار نے جیت کے بعد پریزنٹیشن میں پہلگام واقعے پر سیاسی بات کی تھی جس پر پی سی بی نے آئی سی سی کو شکایت کی۔

21 ستمبر کو پاکستان کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ففٹی اسکور کرنے کے بعد گن سیلیبریشن کی تھی۔ اسی میچ میںحارث رؤف نے باؤنڈری کے قریب بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ پر6-0 کے اشارے کیے تھے۔بھارتی بورڈ نے دونوں پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف شکایت درج کرائی تھی، جس پر آئی سی سی نے اب فیصلہ سنایا۔
وقت اشاعت : 26/09/2025 - 19:33:58