دوسرا شہید حکیم محمد سعید باسکٹ بال ٹورنامنٹ بوائز لیگ میچ اختتام پذیر ہوگئے

جمعہ 26 ستمبر 2025 15:59

دوسرا شہید حکیم محمد سعید باسکٹ بال ٹورنامنٹ بوائز لیگ میچ اختتام پذیر ہوگئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)فردوس اتحاد کے زیر اہتمام ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کے تعاون اور کے بی اے کی اجازت سے انٹر نیشنل عبد الناصر باسکٹ بال کورٹ پر جاری دوسرا شہید حکیم محمد سعید باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے بوائز ایونٹ کے لیگ میچز اختتام پذیر ہو گئے آخری شب دیر باسکٹ بال کلب نے نیشنل کلب کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 26.

(جاری ہے)

31 پوائنٹ سے شکست دے دی ونرٹیم کی جانب سے امان اللہ خان نے 3 تھری پوائینٹرز کی مدد سے 15 مسعود خٹک نے 8 اور آغا ولید اللہ خان نے 6 جبکہ رنرٹیم کی جانب سے محمد عرفان نے 10تمیمی بلال نے 8 اور عبد الرافع نے 6 پوائینٹس اسکور کئے دوسرے میں آرام باغ کلب نے نیشنل کلب کو 50-36 پوائنٹس سے شکست دے دی ونرٹیم کی جانب سے اسٹار کھلاڑی حسن علی نے 5 تھری پوائینٹرز کی مدد سے 25 یش کمار نے 15 اور حسن اقبال نے 9 پوائینٹس اسکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے تمیمی بلال نے 14 محمد عفان نے 14 اور عبدالحادی احسن نے 6 پوائینٹ اسکور کئے ان میچوں کے آغاز پر کے بی اے کے مجلس عاملہ کے رکن اور ممتاز باسکٹ بال کھلاڑی امین پاشاسے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر زرعی یونیورسٹی سندھ کے ڈائریکٹر اسپورٹس انوار حسین خانزادہ SBA کے سیکریڑی عامر شریف کے بی اے کے سیکریٹری زاہد ملک اور اور دیگر شخصیات موجود تھیں ان میچوں میں حاجی محمد اشرف یحییٰ ،مائیکل ٹرنر، راج کمار لکھوانی، نعیم احمد، ظفر اقبال چوہدری ،زعیمہ خاتون ،ذوالفقار عباس خان اور فیصل علی خان نے ٹیکنکل آفیشلز کے فرائض انجام دئیے ۔

وقت اشاعت : 26/09/2025 - 15:59:55