آسٹریلوی فاسٹ بولر رائن ہیرس کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
گھٹنے کی چوٹ کی انجری کے باعث ریٹائر ہونے ہیرس کی ایشز سیریز سے قبل ریٹائرمنٹ کینگروز کیلئے بڑا دھچکا ، پیٹ کمنز کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا 27 ٹیسٹ میچوں میں 113 وکٹیں ، 21 ایک روزہ میچوں میں 44 وکٹیں حاصل کیں، نصف سے زیادہ وکٹیں انھوں نے انگلینڈ کے خلاف حاصل کیں
ہفتہ 4 جولائی 2015 22:04
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)آسٹریلوی فاسٹ بولر رائن ہیرس نے گھٹنے میں چوٹ کے باعث بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ رائن ہیرس کی غیر موجودگی ایشز سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے لیے ایک بڑا نقصان ہے ٹیم میں ان کی جگہ پیٹ کمنز نے لی ہے۔35 سالہ رائن ہیرس 8 جولائی کو شروع ہونے والی ایشز سیریز کے سلسلے میں ایسیکس خلاف وارم اپ میچ میں شرکت نہیں سکے تھے۔
گذشتہ سال رائن ہیرس کو اپنے گھٹنے کی سرجری کروانی پڑی تھی۔ انھوں نے بارہ ایشز ٹیسٹ میچوں میں 20.63 کی اوسط سے 57 وکٹیں لیں ہیں۔رائن ہیرس کو اپنے کیریئر میں انجری کے مسائل کا سامنا رہا ہے۔ ایشز کیلیے برطانیہ پہنچنے سے قبل وہ آسٹریلیا کے دورہِ ویسٹ انڈیز میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان نے کیو یز کوآخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 9 رنز سے شکست دیدی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-2 سے برابر
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
بابراعظم کیخلاف بولنگ انجوائے کرتا ہوں، عادل رشید