بھارت نے ایک بار پھر کھیل اور خود کا مذاق بنایا، فیصل نیاز ترمذی

پیر 29 ستمبر 2025 20:50

بھارت نے ایک بار پھر کھیل اور خود کا مذاق بنایا، فیصل نیاز ترمذی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر کھیل اور خود کا مذاق بنایا۔

(جاری ہے)

بھارت کا کھیل کو سیاست سے داغدار کرنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ مئی 2025 میں بھارت 6 طیارے کھو بیٹھا تھا۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے ہندوتوا ذہنیت کو بہت پہلے پہچان لیا تھا، نازی ازم اور فاشزم کی بنیاد پر اسلام سے نفرت آج بھی جاری ہے۔
وقت اشاعت : 29/09/2025 - 20:50:41