ایشز ٹیسٹ ، پہلی اننگز میں وکٹ سے محروم رہنے والے کینگرو پیسر مچل جونس کو برطانوی شائقین کی داد

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 9 جولائی 2015 20:05

ایشز ٹیسٹ ، پہلی اننگز میں وکٹ سے محروم رہنے والے کینگرو پیسر مچل جونس کو برطانوی شائقین کی داد

کارڈف (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9جولائی ۔2015ء ) ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں وکٹ سے محروم آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل جونسن کو انگلینڈ کی اننگز کے اختتام پر برطانوی شائقین نے کھڑے ہوکر داددی ۔

(جاری ہے)

کارڈف میں جاری میچ کے دوسرے دن برطانیہ کی پوری ٹیم 430رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ، کینگرو پیسر مچل سٹارک نے 5شکار کیے تاہم آسٹریلیا میں کھیلی گئی گزشتہ ایشز سیریز میں برطانوی بلے بازوں کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہونے والے کینگرو فاسٹ باؤلر مچل جونسن کو 111رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑ ی اور وہ کسی وکٹ سے بھی محروم رہے ۔

انگلینڈ کی اننگز ختم ہونے کے بعد جب آسٹریلیوی ٹیم اپنے ڈریسنگ روم واپس جا رہی تھی تو کچھ منچلے برطانوی شائقین نے وکٹ سے محروم رہنے والے مچل جونسن کو کھڑے ہوکر داد دینا شروع کر دی جس کے جواب میں 33سالہ مچل جونسن نے اپنی ٹوپی اتار کر اس پر موجود لوگو کو چوم کر ان برطانوی شائقین کو ترکی بہ ترکی جواب دیا ۔ یاد رہے کہ 2013-14ء میں آسٹریلیا میں کھیلی گئی ایشز سیریز میں مچل جونسن نے 37شکار کر کے انگلینڈ کو 5-0سے وائٹ واش کر نے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا ۔

وقت اشاعت : 09/07/2015 - 20:05:08